The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پنجاب حکومت ساہیوال کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے،کمشنر ساہیوال

7

بدھ ستمبر
18:19

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ساہیوال کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے جس میں 14ارب روپے کی خطیر رقم سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو نئے ڈمپرز فراہم کئے جا رہے ہیں، تمام بوسیدہ سیوریج اور واٹر سپلائی لائنوں کوتبدیل کیا جا رہا ہے،نو تعمیر شدہ علاقوں میں نئی پائپ لائنز بچھائی جا رہی ہیں اور 2ویسٹ واٹر ٹریمنٹ پلانٹ نصب کئے جا رہے ہیں۔ میڑو پولیٹن کارپوریشن کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے ابتک ساڑھے 5کروڑ روپے مالیت کے ڈمپرز اور دوسری مشینری خرید کر دی جا چکی ہے جبکہ کل تخمینہ ساڑھے 29کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔انہو ں نے یہ بات میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نئے ڈمپرز فراہم کرنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر بابر بشیر،چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر فرمائش علی اور چیف سینٹری آفیسر محمد ریاض نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کی مالی امداد سے ساہیوال کے لئے یہ میگا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے جس سے شہر کے دیرینہ مسائل حل ہونگے اور بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات بھی پوری ہونگی۔بعد ازاں انٹر میڈیٹ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سقراط امان رانا اور سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بابر عثمان بابر نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں پراجیکٹ پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور سیوریج لائنوں اور واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے بڑے منصوبے پر کام جلد شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرنے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کام کے دوران شہریوں کو پریشانی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تا کہ اس کے ثمرات جلد شہریوں تک پہنچ سکیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر کے 3پارکوں کی تزئین و آرائش اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے جس پر 15کروڑ 40لاکھ روپے لاگت آئیگی۔ فرید ٹاؤن پارک کا 40فیصد جبکہ فتح شیر کالونی پارک اور چمن زار پارک کا 37،37فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More