The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی ، محکمہ ماحولیات کو عمل درآمد کا حکم

6

جمعرات ستمبر
15:05

پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی ، محکمہ ماحولیات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگا تے ہوئے محکمہ ماحولیات کو عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ پولی تھین بیگز ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں اس لیے اس پر پابندی لگائی جائے، عدالت میں محکمہ ماحولیات کے افسر بھی پیش ہوئے، لاء افسر نے پولی تھین بیگز پر عائد پابندی پر عمل درآمد بارے رپورٹ پیش کی۔

عدالت میں ماحولیاتی کمیشن کے وکیل کی جانب سے بھی رپورٹ پیش کی گئی جس پر عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب بھرکے شاپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں پولی تھین بیگز کے استعمال کو روکا جائے اور پابندی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More