The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پنجاب بھرمیں 915 ٹریفک حادثات،04افراد جاں بحق

4

پیر ستمبر
17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) پنجاب بھر میں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران 915 ٹریفک حادثات رونماء ہوئے جن میں 04افراد جاں بحق جبکہ 613افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،397معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ204ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت203متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان70حادثات میں 76متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد62حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More