The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں سماجی مسائل پر مبنی سٹیج ڈرامہ ”ڈاکٹر ٹونٹی ٹونٹی” پیش کیا گیا

15

اتوار ستمبر
18:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) سماجی مسائل پرمبنی کھیل –’ڈاکٹر2020 ‘ پنجاب آرٹس کونسل میں پیش کیا گیا جس کے مصنف اور ہدایتکارنعیم ٹوٹا تھے جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعیم ٹوٹا،سویرہ شہزادی، حمیدبابر،سجادخان،زاہدہ چوہدری، شاہدکوڈو، شمع نیازی اوردیگرفنکار شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں ملک پاکستان میں گردوں کی غیر قانونی فروخت جیسی لعنت کو زیر موضوع بنایا گیا ہے۔

ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کے ذریعے سماجی مسائل کو نمایاں کیاگیا جبکہ سماجی مسائل پر قابو پائے بغیر معاشرے ترقی نہیں کر سکتا۔وقار احمد نے مزید کہا کہ،فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔آرٹس کونسل ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More