The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام خیبر پختونخواہ حکومت کیلئے نالج شیئرنگ سیشن کا انعقاد … کے پی کے حکومت کے بیس افسران پر مشتمل وفد کاپی اینڈ ڈی آفس کا دورہ ،اسٹیک … مزید

8

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام خیبر پختونخواہ حکومت کیلئے نالج شیئرنگ سیشن کا انعقاد پی اینڈ ڈی کمپلیکس لاہور میں کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں خیبر پختونخواہ حکومت کے بیس افسران پر مشتمل وفد نے پی اینڈ ڈی آفس کا دورہ کیا اور اسٹیک ہولڈرز اور سرکاری محکموں کے افسران سے ملاقات کی جنہوں نے پنجاب میں مختلف ترقیاتی کاموں اور ان کے نفاذ کے طریقہ کار بارے معلومات شئیر کیں ۔ وفد کی قیادت سپیشل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخواہ عامر سلطان ترین کر رہے تھے ۔ انہوں نے پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں اصلاحات پر کام کرنے کے ضمن میں پنجاب حکومت کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ دونوں صوبائی حکومتیں مل کر ایسے منصوبوں پر کام کریں جن کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے ۔

(جاری ہے)

وفد سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب عمران سکندر بلوچ نے کے پی کے حکومت سے آنے والے افسران کا خیر مقدم کیا اور دونوں صوبائی حکومت کے مابین رابطوں کی بھی حوصلہ افزائی کی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے صوبوں کے مابین مثبت تبدیلی آئے گی ۔ نالج شیئرنگ بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی پاکستان اور بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کیلئے نجی سرمایہ کاری کی جانب ایک مثبت قدم ہے جس کے نتیجے میں بہتر اور سستی انفراسٹرکچر کی سہولیات اور تیزی سے منصوبوں پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ وفد نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی پنجاب کا بھی دورہ کیا جہاں ممبر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی فرخ نوید نے وفد کو پنجاب حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پی پی پی سیل کے کام اور اس پر عملدرآمد کے طریق کار کے بارے آگاہ کیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ نبیلہ عرفان ،پی پی پی اتھارٹی کے سینئر نمائندے اور دیگر متعلقہ محکموں نے بھی نالج شیئرنگ سیشن میں شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More