The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پشاور میں جاری آل خیبر پختونخواایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ فائنل رائونڈ میں پہنچ گیا … عزیراللہ،کامران،خذیفہ،محمد عادل،شیرین آغا،مسلم خان اورجبران نے فائنل کیلئے … مزید

5

عزیراللہ،کامران،خذیفہ،محمد عادل،شیرین آغا،مسلم خان اورجبران نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر ستمبر
15:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری آل خیبر پختونخواایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ فائنل رائونڈ میں پہنچ گیا۔عزیراللہ،کامران،خذیفہ،محمد عادل،شیرین آغا،مسلم خان اورجبران نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔مقابلونںکے دوسرے روزآئی سی ایم ایس سکول وکالج پھندوروڈ براچ کے ایم ڈی ایوب مہمان خصوصی تھے ،جنہوں نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔اس موقع پر صوبائی کوئے تھائی ایسوسی ایشن کے صدر صاحبزادہ الہادی اور سیکرٹری عنایت اللہ خان بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواموئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ میں پشاور،چارسدہ،بنوں،ملاکنڈ،ہری پور،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور مختلف اضلاع سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،گزشتہ روز 35کلوگرام ویٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میںعزیزاللہ پشاور نے محمد ذیشان کوہرایا،دوسرے سیمی فائنل میں مسلم خان نے سبحان اللہ کوشکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے،64کے جی کے سیمی فائنل میں چارسدہ کے کامران نے زیادذاکر اور شیرین آغانے صلاح الدین کو ہرایا،54کے جی کے سیمی فائنل میںملاکنڈ کے حذیفہ نے مردان کے سیف اللہ اور چارسدہ کے محمد عادل نے پشاور کے ابوذر کو شکست دی،67کے جی کے سیمی فائنل میچوں میں چارسدہ کے آنس عالم نے آمین اللہ اور بنوں کے جبران نے پشاور کے عبدالجیدکو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More