The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پشاور بی آر ٹی بس سروس معطل کردی گئی … بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا، بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں … مزید

7

بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا، بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی

muhammad ali محمد علی
بدھ ستمبر
18:53

پشاور بی آر ٹی بس سروس معطل کردی گئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء) پشاور بی آر ٹی بس سروس معطل کردی گئی، بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا، بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی۔ تفصیلات کے مطابق بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد پشاور بی آر ٹی بس سروس معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ایک اور بی آر ٹی بس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ایک ماہ کے دوران بی آر ٹی بس میں آگ لگنے کایہ چوتھا واقعہ تھا، اسی باعث سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان ٹرانس پشاور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں کا اثر نو جائزہ لیا جائے گا۔ مسافروں کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں و مسافروں کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی۔ بی آر ٹی کی دو بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔ مزید تمام بسوں کی جامع تحقیقات اور انسپیکشن کی جائے گی۔ بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More