The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی

11

بدھ ستمبر
21:27

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق بی آر ٹی کی تمام بسوں کا اثر نو جائزہ لیا جائے گا بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی پشاور بی آر ٹی کی دو بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے، مزید تمام بسوں کی جامع تحقیقات اور انسپکشن کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹرانس محمدعمیرخان نے بتایاکہ پشاور بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔ شہریوں و مسافروں کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More