The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پشاور آئندہ برس بھی پاکستان سپر لیگ کی میزبانی سے محروم رہیگا … ارباب نیاز سٹیڈیم ان فٹ قرار،کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں بھی پی ایس ایل میچز نہیں ہوسکیں گے

13

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 ستمبر 2020ء ) پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں ترقیاتی کام سست روی سے جاری ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ سال بھی پشاور میں پاکستان سپر لیگ کا کوئی میچ نہیں ہوسکے گا اسی طرح کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں بھی پی ایس ایل میچ نہیں ہوسکیں گے۔ پی سی بی چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے تصدیق کی کہ زمبابوے کی سیریز راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی جبکہ 2021 ءمیں تمام ہوم سیریز کے لیے راولپنڈی، کراچی، ملتان اور لاہور کے سٹیڈیمز استعمال ہوں گے، چند ماہ قبل پی سی بی نے ارباب نیاز سٹیڈیم میں سپرلیگ کے میچ کرانے کا دعوی کیا تھا تاہم پی سی بی کی ایک معائنہ ٹیم نے گذشتہ دنوں پشاور کا دورہ کیا اور گرائونڈ کو بڑے میچز کیلئے ان فٹ قرار دے کر فروری میں پشاور میں کوئی میچ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وسیم خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر پی سی بی ارباب نیاز سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام کروا رہا ہے ۔ البتہ
فی الحال بورڈ دیگر سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام نہیں کر رہا۔ مستقبل میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ دیگر سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام کریں گے۔ واضح رہے کہ پشاور پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کا ہو م گرائونڈ تھا۔ امکان ہے کہ 2021ء میں بھی چار سنٹرز کراچی،لاہور، پنڈی اور ملتان ہی میں پی ایس ایل کے میچ ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More