The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پشاور ، ضلعی انتظامیہ نے مردہ مرغیوں کو ڈیلروں کو سپلائی کرنیوالا 5 رکنی گروہ گرفتار کر کے 3 ہزار مرغیوں کو تلف کردیا

6

اتوار ستمبر
21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مردہ مرغیوں کو ڈیلروں کو سپلائی کرنیوالا 5 رکنی گروہ گرفتار کر کے 3 ہزار مرغیوں کو تلف کردیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق مطابق اطلاع ملی کہ رنگ روڈ سے چرگانوں چوک کو مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ سمگل کی جا رہی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے رات کی تاریکی میں سکواڈ کے ہمراہ باچا خان چوک میں دو گاڑیوں کو روکا جس میں 3 ہزار مردہ مرغیاں پائی گئیں. جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے مردہ مرغیوں کو سپلائی کرنیوالے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کر بعد ازاں مردہ مرغیوں کو تلف کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق کے مطابق مردہ مرغیوں کو بیچنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھری اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ن

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More