The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پشاورکے بعد نوشہرہ کے آٹھ اساتذہ میں کوروناکی تصدیق

9

بدھ ستمبر
21:29

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پشاور کے بعد نوشہرہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول رشکئی میں بھی 8اساتذہ اور 2کلاس فور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے،جس کے بعد کوروناسے متاثر ملازمین کو 15 دن کیلئے گھروں میں کورنٹان کر دیا گیاہے،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق سکولز کھولنے سے قبل تمام سٹاف کا کورونا ٹیسٹ کروایاگیا تھا جس کے نتائج آج موصول ہوئے ہیں،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر محکمہ تعلیم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے حفاظتی اقدامات کے تحت تمام متاثرہ اساتذہ کو15 یوم کی چھٹی دیتے ہوئے گھر بھیج دیاہے،جبکہ سکول میں تدریسی سرگرمیاں سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ جاری رکھنے کے بھی احکامات جاری کر دئیے ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ روزپشاورکینٹ سکول کے سات اساتذہ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہیں چودہ یوم کیلئے گھروں میں قرنطین کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More