The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پشاورکاایک اوراعزاز، چودہویں سا ئوتھ ایشین گیمز کے لیے پشاورکا انتخاب کرنے کافیصلہ … حتمی فیصلہ ساوتھ ایشین گیمز مینجمنٹ کمیٹی اورپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کرینگے … مزید

5

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) پھولوں کے شہر پشاورکاایک اوراعزاز، چودہویں ساوتھ ایشین گیمز کے لیے پشاورکا انتخاب کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے اگلے سال منعقد ہونے والے ساوتھ ایشین گیمز کوبھرپورواحسن انداز سے پشاورمیں کرایاجائے تاہم حتمی فیصلہ ساوتھ ایشین گیمز مینجمنٹ کمیٹی اورپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کرینگے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے 14ویں ساوتھ ایشین گیمز کے لیے پشاورکے انتخاب کوسراہتے ہوئے کہا ہے سیف گیمزکے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کوتمام ترسپورٹس سہولیات فراہم کی جائیں گی اورپشاور میں ساوتھ ایشین گیمز کواحسن طریقے سے منعقد کرانے میں حکومت خیبرپختونخوا اپنا بھرپوراوحسن کرداراداکرے گی۔انہونے کہاکہ پشاورکھیلوں کے حوالے سے سٹی اف سپورٹس کادرجہ پہلے ہی حاصل کرچکاہے اورساوتھ ایشین گیمز کے چندایک ایونٹس کے انعقادکودقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں وزیراعلی محمود خان نے یہ بات سنیئرنائب صدرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں کہی۔

(جاری ہے)

سید عاقل ؂شاہ جوکہ ان دنوں کالام میں قیام پذیر ہیں سپورٹس رائیٹرزکے ایک بارہ رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلی کھیلوں اورنوجوانوںکوتما م ترسہولیات فراہم کرنے کے لے ہرممکن اقداماات اٹھانے کافیصلہ کیاہے سید عاقل شاہ نے کہاکہ جس طرح ہم نے نے تیسری اورچوتھی بین الصوبائی گیمز کے ساتھ ساتھ32اور33 نیشنل گیمز پاکستان اولمپک اورکے پی اولمپک کے ساتھ مل کرکامیاب گیمز کاانعقاد کیاتویقیناساوتھ ایشین گیمز کے چند ایونٹس جن کافیصلہ ساوتھ ایشین گیمز مینجمنٹ کمیٹی اورپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کرے سیف گیمزکے کامیاب اوراحسن انعقادعمل میں لایاجاے گا۔انہوں نے کہاکہ یقیناساوتھ ایشن گیمزکے چند ایونتس کاانعقاد ہمارے صوبہ خیبرپختونخواہ کے لیے اوراس میں بسنے ولاے والے کروڑوںلوگوں کے لیے باعث فخر ہوگا۔ایونٹس ہے نہ صرف ہمارے گراونڈز وجمنازیم بہترو جدید بن جائے گے بلکہ کھلاڑی بھی زیاد ہ مستفیدہونگیواضع رہے کہ ساوتھ ایشن گیمزکے ممبر؂ممالک میں انڈیا،بنگلہ دیش،، نیپال بوٹان،،مالدیپ،افغانستان، سری لنگا،اورپاکستان کی شامل ہیں۔انہونںے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخواکوایہ اعزازبھی حاصل ہے کہ ہم نیشنل گیمز ؂کی میزبانی آٹھ مربتہ کرچکے ہیںپشاورمیں منعقد ہونیوالی 32ویں اور33ویںنیشنل گیمزپاکستان کی تاریخ کی سب کاکامیاب اورے بہترین گیمز تھیں ،سید عاقل شاہ جوکہ تین مرتبہ اولمپک گیمز میں پاکستان کی جانب سے چیف ڈی مشن کے ؂فرا،ْئض بھی سرانجام دے چکے ہیںنے مزید بتایاکہ صوبہ خیبرپختونخومیںالحمداللہ کھیلوںکے حوالے سے بہترین سہولیات سے سے مالا مال ؂ہے انشاء لاللہ ہماری ٹیم د ساوتھ ا یشن گیمز کی منیجمنت کمیٹی اورپاکستان اولمپک ایسوسی کوقائل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی اوروہ تین سے زیاددہ گیمز کی میزبانی پشاور کومل جائے گی ۔انہوں نے کہاکہہ حکو،مت کے پی اوروزیراعلی محمود خان سیکرٹری سپورٹس عابدمجید ایڈیشن، سیکرٹری جنید خان ،ڈی جی سورٹس اسفید یارخان خٹک اورکے پی اولمپک ایسوسی ایشن کی ٹیم ایک بہترین ٹیم کی صورت میں کام کررہی ہے اورنیشنل گیمز پشاورکامیابی ان کی ہی مرہون منت ہے انہوں نے صدرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن لفیٹنت جنرل رعار ف حسن ، سیکرٹری خالد محموداورتمام م اولمپک فیملی کوسراہتے ے ہوئے کہاکہ ان کی بھی شدیددلی خواہش ہے اوروہ بھی چاہتے ہیںپشاورسیف گیمز کے چند گیمز کی میزبانی کرے امید کی جاتی ہے ساااوتھ ایشین گیمز کسے چند مقابلے کے پی میزبانی مل جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More