The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پشاور، چندسکولوں سے طلباء کو پہلے دن گھر واپس بھیج دیا گیا … محکمہ تعلیم نے اسمارٹ سلیبس تیار کیا ہے، اس اسمارٹ سلیبس کے مطابق نصاب کو مختصر کیا جا رہا ہے، پرنسپل

5

محکمہ تعلیم نے اسمارٹ سلیبس تیار کیا ہے، اس اسمارٹ سلیبس کے مطابق نصاب کو مختصر کیا جا رہا ہے، پرنسپل

منگل ستمبر
19:12

پشور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) کورونا وائرس کی وباء کے باعث بندش کے 7 ماہ بعد اسکول کھلنے کے پہلے دن پشاور کے تعلیمی اداروں سے گنجائش نہ ہونے پر کچھ طلباء کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔تعلیمی اداروں میں سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ۔

(جاری ہے)

پشاور کے اسامہ ظفر سینٹینل ماڈل اسکول کے وائس پرنسپل ممریز خان نے بتایا کہ کلاس رومز میں طلباء کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گنجائش نہ ہونے پر طلباء کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا، تعلیمی اداروں میں طلباء 2 یا 3 شفٹوں میں آئیں گے۔پرنسپل ممریز خان کے مطابق 3 شفٹیں ہونے کی صورت میں طلباء کو 2 روزبعد آنا ہو گا، پہلے دن آنے والے طلباء کی اگلے دن چھٹی ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم نے اسمارٹ سلیبس تیار کیا ہے، اس اسمارٹ سلیبس کے مطابق نصاب کو مختصر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More