The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

:پشاور،دوسرا غازی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ،شاہ عالم پشاورنے بریکوٹ سوات فٹ بال کلب کیخلاف پنالٹی ککس پر میچ جیت لیا

7

پیر ستمبر
22:30

=پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) دوسرا غازی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میچ بریکوٹ سوات فٹ بال کلب اورشاہ عالم پشاورفٹ بال کلب کے درمیان یونس سٹیڈیم مردان میں کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ایک دوسرے کے خلاف بھر پور حملے کیے جبکہ1-1گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس کے ذریعے کرایا گیا جبکہ شاہ عالم پشاورنی2 میچ گول کے مقابلے میں 3 گول سے جیتا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ، چیئرمین ڈی ایف اے علی گوہر لالا جی،ڈپٹی سیکرٹری مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فضل حق، محمد اسرار، سید محمدودیگرسپورٹس عہداران بھی موجود تھے میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف مہمان خصوصی مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ سے کرایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ظاہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا جن قوموں کے کھیل میدان آباد ہووہاں کے ہسپتال ویران ہونگے حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارے سب کا فرض ہے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فر وغ کیلئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی بچوں کیلئے انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی طرف راغب کریں کیونکہ آجکل بچے کل کیلئے صحت مندانہ زندگی بسر کرسکیں۔کھیل تفریخ کے ساتھ ساتھ جسم کو چاقو چوبند اور صحت مندبنانے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔ ظاہر شاہ نے کہا کہ مردان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مردان نے یونس خان اور فخر زمان جیسے عالمی سطح کے کھلاڑی پیدا کئے ہیں۔ اگر سہولیات میسر ہو تو مزید ٹیلنٹ نکھار سکتا ہے۔ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More