The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پشاور،تحصیل رستم میں ریونیو دربار کا انعقاد

6

بدھ ستمبر
21:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو کاغذات مال کی درستگی، انتقال کا اندراج، فردات کا اجراء، رجسٹری کا اندراج اور محکمہ مال سے متعلق دیگر مختلف شکایات اور مسائل کے حل کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مردان مشتاق حسین کی سربراہی میں ریونیو دربار کا انعقاد تحصیل رستم میں کیا گیا۔ ریونیو دربار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم گل نواز آفریدی، تحصیلدار رستم، گرداور و پٹواری اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریونیو دربار میں لوگوں نے اندراج انتقال، فرد جمع بندی، درستگی ریکارڈ اور معاملات مالیات سے متعلق درپیش مسائل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کئے۔*ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کئی مسائل موقع پر حل کئے اور بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پٹواریوں اور افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹیں دور کی جائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مذید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیو دربار ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کئیے جائیں گے تاکہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More