The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پشاور،بھتیجی سے مبینہ زیادتی پر چچا گرفتار، مقدمہ درج … میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد صورتِ حال واضح ہوجائے گی، ایس پی صدر سرکل عبد السلام خالد

19

میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد صورتِ حال واضح ہوجائے گی، ایس پی صدر سرکل عبد السلام خالد

ہفتہ اکتوبر
18:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پشاورکے علاقے بازید خیل میں بھتیجی کے ساتھ مبینہ زیادتی پر پولیس نے چچا کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ والدین کی عدم موجودگی میں چچا 7 ماہ تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے، پولیس نے ملزم گلزار کو گرفتار کر لیا ۔ایف آئی آر متاثرہ لڑکی نے تھانہ بڈھ بیر میں درج کرائی ہے ، متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس کا چچا 7 ماہ تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

لڑکی کے مطابق غریب والدین مزدوری کیلئے جاتے تھے اور ان کی غیر موجودگی میں چچا اسے جنسی تشدد کا نشانہ بناتا تھا، انکار کرنے پر چچا جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا اسی ڈر کے باعث خاموش رہی، حاملہ ہونے پر اپنی والدہ کو تمام صورتِ حال بتائی۔ایس پی صدر سرکل عبدالسلام خالد نے بتایا کہ ملزم گلزار کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خاتون کی رپورٹ پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد صورتِ حال واضح ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More