The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پروگرام ریڈیو کلینک میں ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر فرح سلطان اور سرجن ڈاکٹر غضنفر علی کی شرکت

17

ہفتہ اکتوبر
17:17

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : پروگرام ریڈیو کلینک میں ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر فرح سلطان اور کینسر سرجن ڈاکٹر غضنفر علی کی شرکت میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔پروگرام کے آغاز میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ سلطان کا کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہے جس میں دل کی بیماریوں کے حوالے سے 5یونٹ،547 بیڈز اور 2300 سے زائد طبی عملے کی معاونت سے عوامی خدمت میں مصروف ہیں جبکہ ایمرجنسی سروسز کے لیے مختص بیڈز کی تعداد 200 ہے جہاں پر داخل ہونے والے تمام مریضوں کو ادویات، آپریشنزاور ٹیسٹوں کی فراہمی وزیر اعظم عمران خان کے صحت ویڑن کے مطابق بلامعاوضہ دی جارہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ کارڈیک ایمرجنسی میں روزانہ 1000جبکہ اوپی ڈی میں 3000ہزار سے زائد مریض رجوع کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے 9آپریشن تھیٹرز ہیں جہاں پر روزانہ 15 بائی پاس آپریشنز کیے جاتے ہیں جبکہ رش ذیادہ ہونے کی وجہ سے ابھی بھی 1000 سے زائد مریض لسٹ میں ہیں جن کو کچھ دنوں کا وقت دے کر بلایا جاتا ہے تاکہ ان کا آپریشن جلد کیا جاسکے ،پروگرام کے اختتامی مراحل میں کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر غضنفر علی کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے سرجن،ریڈیالوجسٹ اور پیتھالوجسٹ ڈاکٹرز پر مبنی ٹیم کا مریض کی کنڈیشن کے حوالے سے علاج کے لیے لائحہ عمل اختیار کرنا بہت اہمیت طلب ہوتا ہے،بریسٹ کینسر کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جن کا جاننا ضروری ہے،مریضہ کے علاج میں کینسر سرجن کلیدی کردار ادا کرتا ہے اب ملک میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے جاری مہم نے خواتین کو بڑی حد تک آگاہی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More