The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پروڈکشن آرڈر جاری کرنا وزیراعظم کا کام نہیں، وہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلائیں اور سپیکر اسمبلی کو اپنا کام کرنے دیں،وزیراعلیٰ سندھ … وزیراعظم اندر سے گھبرائے اور بوکھلاہٹ … مزید

9

وزیراعظم اندر سے گھبرائے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہوں نے خود کہا کہ اب اصلی وزیراعظم سامنے آئے گا، وہ خود مان گئے پہلے نقلی وزیراعظم تھے،میڈیا سے گفتگو

اتوار اکتوبر
18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا وزیراعظم کا کام نہیں، وہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلائیں اور سپیکر اسمبلی کو اپنا کام کرنے دیں،وزیراعظم اندر سے گھبرائے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے خود کہا کہ اب اصلی وزیراعظم سامنے آئے گا۔ وہ خود مان گئے پہلے نقلی وزیراعظم تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگومیں سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا اب کیسز تیزی سے چلیں گے۔ کیا وہ عدلیہ پر الزام لگا رہے ہیں عدلیہ کو وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لینا چاہئے۔ وزیراعظم نے عدلیہ پر الزام عائد کر دیا کہ میں تیزی سے کام کرائوں گا۔انہوں نے کہاکہ جزائر پر آرڈیننس غیر آئینی ہی. سندھ کابینہ نے آرڈیننس واپس لینے کے لیے وفاق کو خط بھی لکھا ہے۔ صوبے کے لوگ اپنی زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More