The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارتی روابط کیلئے ناگزیر ہیں، ڈاکٹر معید یوسف … بین الافغان امن مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے، طویل عرصے سے کہہ رہے ہیں افغانستان … مزید

7

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارتی روابط کے لیے ناگزیر ہیں، بین الافغان امن مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے، پاکستان طویل عرصے سے کہتا رہا کہ افغانستان مسلے کا فوجی حل نہیں، پاکستان افغانستان میں امن کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی مذمت کی جانی چاہیے۔ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ایس سی او کی قومی سلامتی کونسل سکریٹریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی راہداری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہم علاقائی اقتصادی اور تجارتی ترقی کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارتی روابط کے لیے ناگزیر ہیں۔ بین الافغان امن مذاکرات کا ا?غاز خوش ا?ئند ہے، پاکستان طویل عرصے سے کہتا رہا کہ افغانستان مسلے کا فوجی حل نہیں۔

انہوںنے کہاکہ افغانستان کا مستقبل مذاکرات میں ہے، افغان اسٹیک ہولڈرز اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ افغان کو مل کر جامع اور پائیدار سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ معید یوسف کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا ، افغانستان کے مستقبل بارے میں فیصلہ کرنے کا صرف افغان کو حق ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ کسی بھی بیرونی ملک کو افغانستان میں امن کا ضامن تصور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے سب سے زیادہ تعمیری کردار ادا کیا، پی ٹی ا?ی حکومت کا ویڑن معاشی راہداری روابط کے فروغ ہے، پاکستان خطے میں امن کی خواہش رکھتا ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ پاکستان پرامن مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کا خواہاں ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی، یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات مذاکرات میں رکاوٹ ہیں۔معید یوسف نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی مذمت کی جانی چاہیے۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقوں میں ریاستی دہشت گردی کے مرتکب ممالک کی مذمت کرنی چاہیے ، ہمیں قوم پرستی، فاشزم اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف متحد ہونا ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت اور ایس سی او کے امن، ترقی، استحکام اور معاشی روابط اور استحکام اہداف میں ہم آہنگی ہے، دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہماری ترجیح ہے۔معید یوسف نے کہاکہ ہم علاقائی ممالک کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، ہم معاشی راہداری اور روابط کے ذریعے علاقائی تعاون کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے مابین رابطے اور تعاون مربوط کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More