The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اہم کردار ادا کرر ہے ہیں‘صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت

6

جمعرات ستمبر
12:28

پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اہم کردار ادا کرر ہے ہیں‘صوبائی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت عنصر مجید نیازی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اہم کردار ادا کرر ہے ہیں حکومت کورونا سے متاثرہ تعلیمی اداروں کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہے اور سوشل سیکورٹی کے حوالے سے ریلیف پیکج کا اعلان جلد کر دیا جائیگا زرائع کے مطابق صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت عنصر مجید نیازی نے پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بل پر پرائیویٹ سکولز کی تنطیموں کے تحفظات کو مد نظر رکھا جائے گا اس موقع پر پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرزا اختر، سردارآصف، پروفیسر عتیق الرحمن، عرفان اکبر چوہدری، کنور قربان طاہر، چوہدری ظفر کھٹانہ، مخدوم شہزاد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل اور سوشل سیکورٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جس پر صوبائی وزیر عنصر مجید خان نے اپنے مکمل تعاون اور جلد ہی سوشل سکیورٹی ریلیف پیکج دیئے جانے کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More