The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پرائیویٹ اسکولز ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، محمداقبال

8

اتوار ستمبر
18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) حکومت کی جانب سے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں انشاء اللہ پرائیویٹ اسکولز ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کے رہنما محمد اقبال نے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سکھر ضلع کے زیر اہتمام اسٹیم انگلش پبلک اسکول پرانا سکھر میں کووڈ 19 ٹیسٹ کیمپ کے پانچویں مرحلے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر 20 سے زائد اسکولوں کے اساتذہ اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے پانچویں کیمپ کی مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی سکھر سٹی خواتین ونگ کی صدر میڈم عذرا جمال اور عورت فاونڈیشن کی چیئرمین غزالہ انجم تھیں اس موقع پر ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز ٹیوشن کے فیاض پٹھان، حاجی اعجاز میمن، اے پی آئی سکھر کے صدر محمود الحسن، سید حسن شہید، شہزاد رضا، شکیل راجپوت، محمد امچد ادریس میمن، میڈیم جمیلہ راجپوت اور دیگر موجود تھے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے اساتذہ اور اسٹاف کا کورونا کا ٹیسٹ کیا اس موقع پر اے پی آئی ضلع سکھر کے صدر محمود الحسن نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ بچوں کی صحت کا مکمل طور پر خیال رکھیں اور ماسک پہناکر اسکولز بھیجیں اور صفائی کا مکمل خیال رکھیں آخر میں شرکائ کے لئے ریفرشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More