The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کارروائیاں، گرانفروش دکانداروں کو جرمانے

13

ہفتہ اکتوبر
17:38

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : حکومت پنجاب کی گراں فروشی کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لیہ مزید متحرک ہو گئے۔اس سلسلہ میں مجسٹریٹس کی طرف سے سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ اور بولی کے نظام کی مانیٹرنگ کے علاوہ پرائس لسٹ کے بروقت اجرائ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے گزشتہ روز قیمتوں کی پڑتال کے لئے مختلف دکانوں،پٹرول پمپس اور ایل پی جی سلنڈرز فروخت کرنے والی ایجنسیوں کا معائنہ کیا۔اس دوران گراں فروشی کے مرتکب 2دکانداروں کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح اے سی کروڑ یاسر رضوان نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دکانوں کو سیل کر دیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر طارق گدارہ نے 10مقامات پر گوشت کی دکانوں کا معائنہ کیا اور 4 دکانداروں کو گراں فروشی پر 7000 روپے جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خالد محمود نے 9 مقامات پر نرخوں کا جائزہ لیتے ہوئے 1 دکاندار کو 3 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More