The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے سخت کریک ڈائون عمل میں لائیں‘مدثر ریاض … گراں فروشی کی روک تھام کے حوالے سے سخت کاروائیاں کریں اور … مزید

17

گراں فروشی کی روک تھام کے حوالے سے سخت کاروائیاں کریں اور مقدمات کا اندراج کریں‘ڈی سی لاہور کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات

اتوار اکتوبر
19:10

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور اپنے اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے سخت کریک ڈان عمل میں لائیں اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں.

انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کی روک تھام کے حوالے سے سخت کاروائیاں کریں اور مقدمات کا اندراج کریں. اشیائے ضروریہ کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر بھاری جرمانے آعائد کئے جائیں. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزں کو کسی صورت نہ بخشا جائے اورعوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں اور عوام الناس کو ریلیف ملتا ہوا نظر آنا چاہیی. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ شہر میں پرائس کنٹرول، منافع خوری، گراں فروشی کی روک تھام اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ڈی سی لاہور آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو کہ پوری طرح سے فنکشنل ہی. انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں دو شفٹوں میں کام کیا جائے گا، پہلی شفٹ صبح 09 بجے سے لیکر دوپہر 02 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 02 بجے سے لیکر شام 05 بجے تک کام کرے گی. 05 بجے کے بعد ایک رپورٹ تیار کی جائے گی، جس میں سارا دن موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا، کہ کتنی شکایات حل ہوئیں اور کتنی رہ گئیں. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کنٹرول روم سے نہ صرف سہولت بازار کی مانیٹرنگ کی جائے گی بلکہ فیلڈ میں جو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام کر رہے ہیں ان کی ورکنگ کو بھی مانیٹر کیا جائے گا. کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور ان کا ازالہ کیا جائے گا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کنٹرول روم میں تعینات افسران و ملازمین فیلڈ میں موجود پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری طور پر شکایات کو حل کرنے کے لئے ہدایات جاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More