The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پ*دکی،قبائلی رہنماء ملک حاجی فیروز خان ناصر قبیلے کا ملک مقرر ہوگئے

18


Live Updates

اتوار اکتوبر
23:05

گ دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) قبائلی رہنماء ملک حاجی فیروز خان ناصر قبیلے کا ملک مقرر ہوگئے اس سلسلے میں ملک ہاس ناصراباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں قبائلی عمائدین اور ملکان نے انہیں پشتون رسم ورواج کے مطابق پگڑی پہنائی۔تقریب میں حاجی سلیم ناصر،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی پیرجان ناصر،حاجی خیراللہ ناصرحاجی محمد طاہر ناصر،داودخان ناصر،حاجی محمد رسول ناصر،ملک عبدالواحد ناصر ،حاجی سید اللہ ناصر اور دیگر قبائلی عمائدین اور علما کرام نے انہیں پگڑی پہنائی۔اسموقع پر تقریب سے امن جرگے کے سربراہ حاجی دلبرخان ناصر مسلم ،لیگ ن کے ضلعی صدرحاجی پیرجان ناصرداود خان ناصر،دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر سینئر نائب صدر رحمت اللہ موسی خیل،ملک عبدالروف ناصر اور دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ملک حاجی فیروزخان ناصر اپنے قبیلے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے قبیلے نے میرے اوپر اعتماد کرکے مجھے جو عزت بخشی ہے میں انکے توقعات پر پورا اترونگا۔

میرے قوم نے جو ذمہ داریاں مجھے دی ہیں انشااللہ ان پر پورا اترونگا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک حاجی فیروزخان ناصر پر آج باقاعدہ ذمہ داریاں عائد ہوگی ہیں۔ملک حاجی فیروزخان ایک نوجوان ملک ہے جس نے ہمیشہ علاقے کے لوگوں کی خدمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک حاجی فیروزخان ناصر پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ علاقے اور قوم کے لئے خدمات سر انجام دینگے۔



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More