The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پبی،مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی و گرانفروشوں کیخلاف کارروائی جاری،9 افراد گرفتار

20

اتوار اکتوبر
18:55

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر پبی سانیہ صافی کی مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی و گرانفروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے،9 افراد گرفتارکرلئے گئے ،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی سانیہ صافی نے مہاجر بازار , سٹیشن بازار اور نواحی علاقہ جات میں آٹا ڈیلروں، کریانہ سٹوروں میں آٹا، چینی، دالیں, سبزیوں وغیرہ کی سرکاری مقرر کردہ ریٹ اور موجودگی کی چیکینگ کرتے ہوئے سرکاری نرخنامہ کے بارے میں جانچ پڑتال کی جبکہ 09 افراد کو خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے کاروباری حضرات کو آٹا چینی کی سرکاری ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبائی حکومت کی جاری کردہ نرخ نامہوںن عملداری کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ ایسے اداروں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More