The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پا کستان پیرا میڈ یکل اسٹاف ایسو یشن بلوچستان کے صوبائی انتخابات مکمل ،عبدالسلام زہری پینل نے میدان مار لیا … انشاء اللہ ہم بلوچستان بھر کے پیرامیڈیکس کو کسی صورت مایوس … مزید

14

انشاء اللہ ہم بلوچستان بھر کے پیرامیڈیکس کو کسی صورت مایوس نہیں کرینگے ، نومنتخب صوبائی صدر عبدالسلام زہری کا خطاب

پیر ستمبر
21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پا کستان پیرا میڈ یکل اسٹاف ایسو یشن بلوچستان کے صوبائی انتخابات مکمل ہوگئے، عبدالسلام زہری پینل نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے دو سالہ مدت کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ میں انتخابات منعقد ہوئے انتخابی عمل بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک سول ہسپتال کوئٹہ میں جاری رہا جس میں بلوچستان بھر کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ٹوٹل 73 ووٹ کاسٹ ہوئے الیکشن کمیٹی نتائج کے مطابق اسٹار پینل نے 37 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی نتائج کے مطابق عبدالسلام زہری صوبائی صدر غلام نبی خاکسار جنرل سیکرٹری بشیر احمد چھلگری چیئرمین غلام حسین جہانگیر زئی سرپرست اعلی حاجی عبدالباقی ذاکر سینئر نائب صدر حاجی افتخار احمد آبیزئی ریاض گولہ وائس چیئرمین محمد اسماعیل زہری نائب صدر اول صوبائی رابطہ سیکرٹری محمد طاہر ہوتک ڈپٹی جنرل سیکرٹری نیاز بلوچ چیف آرگنائزر شوکت شاہ آرگنائزر حاجی منظور احمد کاکڑ فنانس سیکرٹری امان اللہ قادری سینئر نائب صدر دوئم بشری رفعت نائب صدر برائے خواتین عزیز بلوچ سمیت دیگر عہدیدار منتخب ہوگئے اس موقع پر نومنتخب صوبائی صدر عبدالسلام زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بلوچستان بھر کے اضلاع نے ہمارے پینل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کیا ہے اور بھاری ذمہ داری ہمارے کندھوں پر رکھی ہے انشاء اللہ ہم بلوچستان بھر کے پیرامیڈیکس کو کسی صورت مایوس نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اقتدار پھولوں کا سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا ہار ہے اس میں تمام پیرامیڈیکس کی نظریں صوبائی کابینہ پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ فوری طور پر سروس اسٹرکچر کے تمام فیز نکالنے کے دو دن کے اندر کام شروع کرینگے اسکے علاوہ اپ گریڈیشن ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور رسک الاؤنس سمیت تمام بنیادی اور حل طلب مسائل کو حل کرنے کے لیے نتیجہ خیز جدوجہد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More