The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

}پاک چین اقتصادی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ،سینٹر کہدہ بابر

16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ء سینٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے نہ صرف گوادرپورے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی بلکہ پورے خطہ کے لئے گیم چیلنجر ہے آئندہ دوسالوں کے دوران سی پیک کے ثمرات نمایاں نظرآئی گی ریاستِ پاکستان کے دونوں اہم ستون یعنی حکومت اورپاک فوج،ان خواہشات کو حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیںتعلیمی ادارے کھل گئے ہیں عوام سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہیںنومنتخب سینٹر خالد بزنجو کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان صوبہ کو ہمیشہ پسماندہ رکھنے کی ناکام کوشش کی گئی آئندہ دوسالوں کے دوران پاک چین اقتصادی رہداری کے تحت بلوچستان کے نقشہ بدل جائے گا صوبے میں ترقی اور خوشحالی راہیں کھل جائے گی سی پیک منصوبوں سے نہ صرف گوادر بلکہ بلوچستان کی قسمت جاگ جائے گی جس سے سرمایہ کاری سے سمیت بے روزگاری میں کافی حدتک مدد مل سکے گی سی پیک منصوبے کے سامنے آنے کے بعد سے اسے ایک ایسے منصوبے کے طور پر بیان کیا گیا جو پاکستان کی سماجی و معاشی تبدیلی کا باعث بنے گا ریاستِ پاکستان کے دونوں اہم ستون یعنی حکومت اور فوج،ان خواہشات کو حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں سی پیک پاکستان اور چین ہی نہی بلکہ پورے خطہ کے لئے گیم چیلنجر ہے – سی پیک کے ذریعہ پسماندہ علاقوں کو ترقی کے عمل سے جوڑا جائیگا اور ملک کی معیشت صنعتی انقلاب سے ہمکنار ہو گی موجودہ حکومت نے پاکستان میں سی پیک کے ذریعے ترقی و خوشحالی کے بڑی مواقع فراہم کیے ہیں، جس سے مستقبل قریب میں بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کی فتح و ترقی کا منصوبہ ہے۔ ہم پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی کے مخالف اور پاکستان کے دشمنوں کا خاتمہ کیا گیا ہے سیاسی مخالفین اگلے انتخابات کا انتظار کریں، انہیں پتہ چل جائے گا کہ پاکستان کے عوام کس کے ساتھ ہیںانہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں طلبااور طالبات سے اپیل کرتے ہیں کہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تعلیمی سال کو بچانے میں بھر پورمحنت کریں کیونکہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس سے ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More