The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں وفد کی ملاقات … باہمی دلچسپی کے امور ، افغان امن عمل اور … مزید

13

باہمی دلچسپی کے امور ، افغان امن عمل اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘آئی ایس پی آر

پیر ستمبر
23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں میں باہمی دلچسپی کے امور ، افغان امن عمل اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمدصادق بھی موجود تھے۔

زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل پاکستان کی مخلصانہ اور غیرمشروط حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا تھا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے وزیراعظم عمران خان کا واضح وژن ہے، علاقائی امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے قومی طاقت متحد ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More