The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاک فوج کے جوان نے اپنی جان پر کھیل کر تاجرکی لاکھوں روپے کی نقدی جلنے سے بچا لی … لاہور چیمبر نے پاک فوج کے جوان کو (آج )مدعو کر لیا، کیش اور ایوارڈ دینے کا اعلان، ریسکیو … مزید

12

لاہور چیمبر نے پاک فوج کے جوان کو (آج )مدعو کر لیا، کیش اور ایوارڈ دینے کا اعلان، ریسکیو عملے کو بھی سلام

اتوار اکتوبر
16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاک فوج کے جوان نے اپنی جان پر کھیل کر تاجر کی لاکھوں روپے کی نقدی جلنے سے بچالی ۔ پاک فوج کی 57بلوچ رجمنٹ کے جوان انتظار حسین نے بتایا کہ میں جب جائے وقوعہ پر پہنچا تو ایک دکاندار اپنے ساتھیوںکے پائوں پکڑ کر رو رہا تھاکہ کوئی میرے ساتھ اندر چلے میری دکان میں لاکھوں روپے کی نقدی موجود ہے لیکن کوئی بھی اس کے ساتھ چلنے کیلئے تیار نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اس دوران میں اس کے ساتھ اند رجانے کے لئے تیار ہو گیا اور جب اندر پہنچے تو شٹر جام تھے لیکن ہم شٹر کھولنے میں کامیاب ہو گئے اور شیشہ توڑ کر اس نے اپنی ساری نقدی نکال لی لیکن میں وہیں پھنس گیا ،اس دوران وہاں کوئی موجود نہیں تھا لیکن اللہ کی مدد سے میں بھی کسی نہ کسی طرح وہاں سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس موقع پر موجود لاہور چیمبر کے نائب صدر نے انتظار حسین کو آج ( پیر) کے روز لاہور چیمبر مدعو کر کے کیش اور ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے ریسکیو اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی ایوارڈز دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More