The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف نواز شریف کی تقاریر کو افسوسناک قرار دیکر بلاول نے عقلمندی کا ثبوت دیا ہے‘فیاض الحسن چوہان … آصف زرداری جانتے ہیں کہ نواز شریف کی ہر … مزید

18

آصف زرداری جانتے ہیں کہ نواز شریف کی ہر تقریر کے بعد عوام میں پی ڈی ایم کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے‘صوبائی وزیر

اتوار اکتوبر
18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری کی جانب سے نواز شریف کی ملک دشمن اور ریاستی اداروں کے خلاف بغض و عناد پر مبنی تقاریر سے دوری کے عندیے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف نواز شریف کی تقاریر کو افسوسناک قرار دے کر بلاول زرداری نے عقلمندی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا آصف زرداری جانتے ہیں کہ نواز شریف کی ہر تقریر کے بعد عوام میں پی ڈی ایم کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نواز شریف ہر موقع پر مودی سرکار، را اور بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی زبان بولتے ہوئے پاکستان کے خلاف مزید زہر اگل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیگم صفدر اعوان اور محمود خان اچکزئی کراچی جلسہ میں نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کے حوالے سے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن میں یہ اختلاف بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں نون اور میم لیگ کے باعث اپوزیشن کا یہ غیر سیاسی اتحاد پارہ پارہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا بارہا کہہ چکا ہوں کہ نون اور میم لیگ جتنا کھل کر کھیلے گی، اپنا اور پی ڈی ایم کا بیڑہ غرق کرے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے امید ظاہر کہ کہ آصف اور بلاول زرداری اپنے اس جراتمندانہ فیصلے پر قائم رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More