The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا

6

منگل ستمبر
15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ پنڈی گھیب میں مکیال کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، طیارے کا پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کیمطابق پاک فضائیہ کا ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب میں مکیال کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے، زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More