The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستا ن اور یورپی یونین کا تمام شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق … مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں روکنے اور کشمیری عوام … مزید

10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستا ن اور یورپی یونین نے تمام شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے یورپی یونین کی سفیر محترمہ آندرولا کمینارا نے وزارت خارجہ میں گزشتہ روز ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے کورونا بحران کی روک تھام میں یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کی مدد کو سراہا۔ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی موجودہ کیفیت پر تبادلہ خیال کیاگیا اور ان تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے لئے طریقوں پر غور کیاگیا۔ تمام شعبہ جات میں باہمی اشتراک عمل بڑھانے کے لئے سٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان (ایس۔

(جاری ہے)

ای۔پی) کو فعال بنانے سے آگے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ پرامن افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے،بین الافغان مذاکرات کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی سہولت کاری کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ یورپی یونین کی سفیر نے امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال کو بیان کرتے ہوئے زور دیا کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں روکنے اور کشمیری عوام کو تکالیف سے نجات دلانے کے لئے یورپی یونین کوکردار ادا کرنا چاہئے۔ پاکستان اور یورپی یونین کی جانب سے تمام شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More