The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا واحد راستہ خود احتسابی، آئین کی پاسداری اور جمہوری نظام کو تقویت پہنچانے میں ہے، جمال شاہ کاکڑ … وکلاء نے پہلے بھی ملک میں جمہوریت کی جدوجہد … مزید

11

وکلاء نے پہلے بھی ملک میں جمہوریت کی جدوجہد کی اور آئندہ بھی کریں گے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے والی قوت میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) ہیں،صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)

منگل ستمبر
15:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا واحد راستہ خود احتسابی، آئین کی پاسداری اور جمہوری نظام کو تقویت پہنچانے میں ہے، وکلاء نے پہلے بھی ملک میں جمہوریت کی جدوجہد کی اور آئندہ بھی کریں گے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے والی قوت میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) ہیں۔ یہ بات انہوں منگل کو کوئٹہ میں مسلم لیگ(ن) وکلاء ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے لائرز ونگ کے صدرانور نسیم کاسی جنرل سیکرٹری نجم الدین مینگل سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ وکلاء نے ملک بلخصوص بلوچستان میں عوامی مسائل کا اجاگر کرنے اور ملک کی بہتری کے لئے بے شمار قربانیا ں دی ہیں،وکلاء نے ملک میں ہمیشہ آئین کی بالادستی آزاد عدلیہ کی جدوجہد کی ہے آج ملک میں آزاد عدلیہ اور جمہوریت کو پروان چڑھانے میں وکلاء کا کلیدی کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وکلاء نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قیام امن میں اپنا لہو دیکر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہمیں آج بھی آٹھ اگست کا سانحہ یا د ہے جس میں بلوچستان کی کریم کو ہم سے چھین لیا گیالیکن وکلاء نے پھر بھی حق اور سچ کا علم بلند رکھنے کی جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان لائرز ونگ اپنی صفوں کو منظم کر کے پارٹی کے پیغام وکلاء برادری تک پہنچائے وہ دن دور نہیں جب بلوچستان میں ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) عوامی خدمت کیلئے میدان میں سرگرم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More