The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلیے محنت کررہے ہیں، ٹک ٹاک انتظامیہ … پابندی لگنے کے بعد پی ٹی اے سے رابطے میں ، مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹمنٹ ثابت کریں گے، … مزید

10

پابندی لگنے کے بعد پی ٹی اے سے رابطے میں ، مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹمنٹ ثابت کریں گے، بیان

اتوار اکتوبر
12:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہاہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد بھی ہم پی ٹی اے سے رابطے میں رہے جس کا مقصد مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹنٹ ثابت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان میں ہمارے صارفین ایک ہفتے سے زائد عرصیسے ٹک ٹاک تک رسائی سے محروم ہیں، پی ٹی اے نے ہماری کاوشوں کوسراہا لیکن اس کے باوجود ہماری سروسز بلاک ہیں، بدقسمتی ہے پاکستان کی متحرک آن لائن کمیونٹی دنیا بھرمیں ہمارے کروڑوں صارفین کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے سے محروم ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا کہ ایک سال حکومت پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے، پابندی لگنے کے بعد بھی پی ٹی اے سے رابطے میں ہیں، مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹمنٹ ثابت کریں گے، پاکستان نے پابندی ہٹائی تواپنے وسائل اس مارکیٹ میں مختص کریں گے، ہم پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں سے دوبارہ رابطے کی بحالی کیلئے پرامید ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More