The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان کی حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے کی مذمت … پاکستان یمن کے معاملہ پر سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے … مزید

13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان نے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے یمن تنازعہ کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن مذاکرات کا آغاز کریں۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان یمن کے معاملہ پر سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، پاکستان یمن کے معاملہ پر تمام فریقین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیتا ہے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل اور ڈرون حملے سعودی عرب کی سالمیت کے خلاف ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم کولیشن کی جانب سے یمن کی سالمیت کے لئے یکطرفہ جنگ بندی کے اقدام کو سراہتے ہیں تاہم یہ انتہائی قابل افسوس ہے کہ اس پر مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں مارب کے شہر میں حوثی باغیوں کے حالیہ فسادات پر گہری تشویش ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ اگر مارب میں اس تنازعہ نے شدت اختیار کی تو اس سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تنازعات کے حل کیلئے محاذ آرائی ختم کرکے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اور اقوام متحدہ کے یمن کے لیے مبصر مارٹن گرفتھ کی تجاویز کا مثبت جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ پر نہیں بلکہ مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے، اس سے ہزاروں انسانی جانیں بچائی جا سکتی ہیں اور یمن کے عوام کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More