The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان کی بھارتی وزیرخارجہ کے لغو اور غیر ضروری بیان کی سختی سے مذمت … ریاستی دہشت گردی کا مرتکب بھارت خود کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر پیش نہیں کر سکتا، ترجمان دفتر … مزید

14

ریاستی دہشت گردی کا مرتکب بھارت خود کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر پیش نہیں کر سکتا، ترجمان دفتر خارجہ
جعلی مقابلوں میں شہید کیے گئے کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد ظاہر کرنا بھارتی قیادت کا اخلاقی دیوالیہ پن ہے، ترجمان کا بیان

ہفتہ اکتوبر
19:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے لغو اور غیر ضروری بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی دہشت گردی کا مرتکب بھارت خود کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر پیش نہیں کر سکتا۔ اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے لغو اور غیر ضروری بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی طرف موجودہ پاک بھارت تعلقات کا الزام پاکستان پر لگانے کو مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور بھارتی اقلیوں پر مظالم کی پردہ کشائی کی بجائے پاکستان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی دہشت گردی کا مرتکب بھارت خود کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر پیش نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ جعلی مقابلوں میں شہید کیے گئے کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد ظاہر کرنا بھارتی قیادت کا اخلاقی دیوالیہ پن ہے۔ انہوںنے کہاکہ تجارت اور علاقائی رابطے کا پرچار کرنے والے دنیا کو بتائیں کہ سارک سرابرہ اجلاس کی راہ میں رکاوٹ کون ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More