The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان کا کورونا وائرس پر موئثر طور پر قابو پانا قابل تعریف ہے،برطانیہ سمیت دیگرممالک کو بھی اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے اقدامات سے سیکھنا چاہیے،برطانوی ہائی … مزید

1

جمعرات ستمبر
00:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹرکرسچن ٹرنر نے پاکستان میں کورونا وائرس پر موئثر طور پر قابو پانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت دیگرممالک کو بھی اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے اقدامات سے سیکھنا چاہیے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کووڈ ۔19 پر کنٹرول کے لئے بہتر کردار ادا کیا اور اب اس کی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چھکا لگا کر کورونا کو شکست دی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ایک اچھا دوست کبھی ساتھ نہیں چھوڑتا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بڑے امکانات ہیں انہوں نے کہا کہ برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز جلد شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے برطانوی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More