The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان کام آیا نہ آسٹریلیا، انگلش کرکٹ کو بڑا جھٹکا،62 ملازمین نکالنے کا اعلان … تمام ترکاوشوں کے باوجود بورڈ 200 ملین پائونڈز کے خسارے سے دوچار ہے،اس سیزن میں 100 ملین … مزید

2

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2020ء )  انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی 6 ماہ کی محنت کے نتائج حوصلہ افزا نہیں نکلے،بائیو سیکیور ببل کام آیا نہ کووڈ-19سے بچنے کے فول پروف انتظامات،ویسٹ انڈیز کی آندھی پائونڈز نہ لاسکی نہ ہی پاکستان کی کمک،آسٹریلیا کی بیٹری سے بڑا فائدہ ہوا اور نہ ہی ڈومیسٹک ایونٹس کی مختلف جھلکیوں نے فائدہ دیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اعتراف کرلیا ہے کہ ان تمام کاوشوں کے باوجود بورڈ 200 ملین پائونڈز کے خسارے سے دوچار ہے کیونکہ اس سیزن میں 100 ملین پائونڈز کا نقصان ہوچکا ہے اور یہ بڑھ کر اگلے سال 200 ملین پائونڈز ہوجائے گا۔ ای سی بی چیف ایگزیکٹو ٹام ہوریسن کہتے ہیں کہ اس کے اثرات برے ہونگے،اس لئے پہلے ہی فیصلے لینے ہونگے اور اس کے لئے ہمارے سٹرکچر سے 62 افراد کو باہر نکالا جائے گا اور بجٹ سے 20 فیصد بچت کرکے نقصان کا ازالہ کریں گے، ہیریسن نے مزید کہا کہ 7 ماہ قبل ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

(جاری ہے)

بائیو سیکیور کی سیٹنگ میں آنیوالی لاگت سے بھی بورڈ کی کمر ٹوٹی ہے، چنانچہ اس کے اثرات کائونٹیز پر بھی پڑے ہیں اور مستقبل میں کرکٹرز پر بھی آسکتے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بائیو سیکیور ببل میں ویسٹ انڈیز، پاکستان، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی کامیاب سیریز کے لئے بڑی محنت کی اور دائو پر لگے 380 ملین پائونڈز میں سے 280 ملین پائونڈز بچا بھی لیے ہیں لیکن اس کے باوجود کرکٹ بورڈ اور سسٹم سے 62 افراد کے اخراج اور 20 فیصد بجٹ کی کٹوتی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے خطرے کی بات ہے ۔                            

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More