The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کراچی جلسے میں یو سی گابو پٹ رئیس گوٹھ سے سینکڑوں کارکنان کی شرکت

17

اتوار اکتوبر
21:10

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کراچی جلسے میں یو سی گابو پٹ رئیس گوٹھ سے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کراچی میں منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں یونین کونسل گابو پٹ رئیس گوٹھ سے رئیس غلام سرور اور رئیس غلام مصطفی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان نے قافلے کی صورت میں باغ جناح پہنچ کر جلسے میں شرکت کی روانگی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما رئیس غلام سرور اور رئیس غلام مصطفی نے کہا کہ موجودہ حکومت نااہل ہے انشا اللہ یہ جلسے عوامی ریفرنڈم ہیں جن سے واضع ہوگا کہ عوام کس کو چاہتی ہے عوام موجودہ حکومت سے اعتماد کھوچکی ہے تبدیلی سرکار نے مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا عوام سبزی تک نہیں خرید شکتی موجودہ حکومت گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More