The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کا دسمبر میں ایونٹ منعقد کرانے کا اعلان

12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے رواں سال دسمبر میں پاور لیفٹنگ کا ایونٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں پانچ ماہ تک معطل رہیں، اب حکومت نے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں اور کھلاڑیوں نے بھی کھیلوں کے میدانوں میں آنا شروع کردیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں راشد ملک نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن پانچ ماہ کے دوران کوئی بھی ایونٹ منعقد نہ کر سکی کیونکہ دنیا میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں معطل تھیں۔

(جاری ہے)

اب پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے دسمبر میں ایونٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے اور یہ ایونٹ حکومتی ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے تحت منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں مردوں اور خواتین کی آٹھ، آٹھ کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے، مردوں کے مقابلوں میں 59 کلوگرام، 64کلوگرام، 74کلوگرام، 83 کلوگرام، 93 کلوگرام، 105کلوگرام، 120کلوگرام اور پلس 120 کلوگرام شامل ہیں جبکہ خواتین ویٹ کیٹیگریز میں 47 کلوگرام، 52 کلوگرام، 57کلوگرام، 63کلوگرام، 70کلوگرام، 76کلوگرام، 84کلوگرام اور پلس 84کلوگرام کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ ٹیلنٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پاور لیفٹنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کررکھے ہیں اور حکومت دیگر فیڈریشنز کی طرح پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے کھلاڑیوں پر توجہ دے تاکہ یہ کھلاڑی بھی بین الاقوامی سطح پر مزید ملک کا نام روشن کرسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More