The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن کا الیکشن جیت لیا … سی پی سی میں دوبارہ انتخاب کے بعد پاکستان بین الاقوامی برادری کے شانہ بشانہ معاشی اور … مزید

11

سی پی سی میں دوبارہ انتخاب کے بعد پاکستان بین الاقوامی برادری کے شانہ بشانہ معاشی اور سماجی شعبوں میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں خدمات جاری رکھے گا،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات ستمبر
16:24

پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن کا الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہاہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن کا الیکشن جیت لیا ۔ اپنے بیان میں ترجمان وزارت خارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے 54 ممبران میں سے 52 ممبران نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا جس کے نتیجے میں پاکستان 96فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا – ترجمان وزارت خارجہ نے کہاکہ پاکستان کا پروگرام و کوآرڈینیشن کمیٹی میں بار دگر انتخاب ،پاکستان کی اقوام متحدہ میں دیر پا ترقی کے لئے متعین اہداف (SGD, s) کے حصول کیلئے دی جانے والی خدمات کا ثمر ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن ،دراصل اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا اہم ترین جزو تصور ہوتی ہے اور یہ کمیٹی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کیلئے بھی پروگرامنگ و کوآرڈینیشن کے امور سرانجام دیتی ہے علاوہ ازیں یہ کمیٹی اقوام متحدہ کے مختلف پروگراموں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھجوانے کا کام بھی سرانجام دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت خارجہ نے کہاکہ پاکستان جونتیس رکنی کمیٹی کا 1973 سے ممبر ہے اور دوبارہ انتخاب کے بعد دوہزار اکیس سے دوہزار تئیس(2023)تک ممبر رہے گا ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے اقتصادی و سماجی امور (ECOSOC) کی صدارت کا منصب بھی پاکستان کے پاس ہے ،زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ ہم پر امید ہیں کہ سی پی سی میں دوبارہ انتخاب کے بعد پاکستان بین الاقوامی برادری کے شانہ بشانہ معاشی اور سماجی شعبوں میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں خدمات جاری رکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More