The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان میں جمہوریت ہمارے کارکنان کے خون کے بدولت قائم ہوئی، شیری رحمن کا شہداء کارساز کو خراج تحسین … عمران خان اور تحریک انصاف کا جمہوریت کی جدوجہد میں کوئی کردار نہیں، … مزید

23

عمران خان اور تحریک انصاف کا جمہوریت کی جدوجہد میں کوئی کردار نہیں، نائب صدر پیپلز پارٹی کا بیان

اتوار اکتوبر
14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہمارے کارکنان کے خون کے بدولت قائم ہوئی،عمران خان اور تحریک انصاف کا جمہوریت کی جدوجہد میں کوئی کردار نہیں۔اتوار کو اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ 13 سال پہلے آج کے دن ملک میں جمہوریت کی واپسی ہوئی، 18 اکتوبر 2007 کو ملک میں جمہوریت کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے کہاکہ جانثارانِ بے نظیر اور کارکنان نے بہادری اور قربانی کی نئی مثال قائم کی، کارساز حملہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے،پیپلز پارٹی کے 181 کارکنان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے، پاکستان میں جمہوریت ہمارے کارکنان کے خون کے بدولت قائم ہوئی۔ شیری رحمان نے کہاکہ آج جمہوریت تحریک انصاف کے ہاتھوں یرغمال ہے، موجودہ حکمرانوں کو جمہویت پلیٹ رکھی ملی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف کا جمہوریت کی جدوجہد میں کوئی کردار نہیں۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت ہمین جیلوں کی دھمکیاں نہ دے، جمہوری اصولوں اور آئین پر حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More