The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،ماہ نور … مختلف فلموں اور سٹیج ڈراموں میں فنی صلا حیتوں کا لوہا منایا،گفتگو

1

مختلف فلموں اور سٹیج ڈراموں میں فنی صلا حیتوں کا لوہا منایا،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید
بدھ ستمبر
14:16

پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،ماہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء،نمائندہ
خصوصی،بائواصغر) پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے پرکھنے والی آنکھ کی
رسائی کی ضرورت ہے،ملکی سا لمیت اور ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرفارم کرنے
کی عادی ہوں ،ان خیالات کا اظہارپاکستان کی معروف ماڈل و اداکار و ٹی وی
ہوسٹ ماہ نور نے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈانس میں ان کو عبور حاصل ہے اور
مختلف فلموں اور سٹیج ڈراموں میں فنی صلا حیتوں کا لوہا منایاہے، انہوں نے
کہا کہ سپر ماڈل و اداکارہ بننے کیلئے محنت کی ضرورت ہے کسی سے حسد کرنے سے
کوئی کچھ نہیں بن سکتا،ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ انسان ساری
زندگی اصلاح کے عمل میں رہتا ہے اور اپنے فن میں نکھار کیلئے کوشاں رہتا
ہے خود کو عقل کل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،انہوں نے مزید
کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں اداکاروں کیلئے شدید مشکلات ہیں اور
انڈسٹری کو بے پناہ نقصانات کا سامنا ہے اس کے لئے حکومت کو اقدامات
اُٹھانے چاہیئں تاکہ فنکاروں کو تحفظ مل سکے اور وہ ملک کا نام دنیا میں
روشن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More