The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ماضی میں اپنی حکومتوں کے دوران پولیس کو سیاست کی نظر کیا‘ ماضی میں عصمت دری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی تو آج موٹر وے جیسے واقعات … مزید

23

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

منگل ستمبر
00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ماضی میں اپنی حکومتوں کے دوران پولیس کو سیاست کی نظر کیا ہوا تھا۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں عصمت دری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی تو آج موٹر وے جیسے واقعات رونما نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے‘ صوبے کی تاریخ میں کے پی کے کے لوگوں نے دوسری بار پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب کیا۔ سی سی پی او لاہور کے ریمارکس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بیان پر پولیس افسر نے معذرت کرلی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں اختلاف رائے کو اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام کو ہموار کرنے میں وقت لگے تاہم اس کے لیے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More