The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان مسلم لیگ ن نوجوان نسل کا جنون ہے،جسے ان کے دلوں سے مٹایا نہیں جا سکتا اس لیے گزشتہ روز کا گوجرانوالہ کا جلسہ اس بات کی گواہی دیتا ہے ،بلال اظہر کیانی

20


Live Updates

Umer Jamshaid عمر جمشید
ہفتہ اکتوبر
17:55

پاکستان مسلم لیگ ن نوجوان نسل کا جنون ہے،جسے ان کے دلوں سے مٹایا نہیں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق
مجید کھوکھر) پاکستان مسلم لیگ ن نوجوان نسل کا جنون ہے،جسے ان کے دلوں سے
مٹایا نہیں جا سکتا اس لیے گزشتہ روز کا گوجرانوالہ کا جلسہ اس بات کی
گواہی دیتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی اسسٹنٹ جنرل
سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت کی پوری کوشش کی تھی
کہ لوگ جلسہ میں شریک نہ ہو لیکن وہاں عوام کا جم غفیر اس بات کا غماز ہے
کہ آج بھی لوگ مسلم لیگ ن سے محبت کرتے ہیں اور اس کی معاشی پالیسیوں کو
سراہتے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی معاشی بدحالی ملک میں بیروزگاری
مہنگائی سے عوام اکتا چکے ہیں جبکہ کل کے عوامی جلسہ نے اس بات کی تصدیق
کردی ہے کہ آئندہ انشاء اللہ اقتدار مسلم لیگ ن کے ہاتھوں میں ہوگا انہوں
نے کہا کہ آج یہ صورتحال ہے ہے کہ ملک کی تمام جماعتیں موجودہ حکومت کی
پالیسیوں کے خلاف ہیں جس کے لیے ہمیں قومی سطح پر اس کو اجاگر کرنا ہوگا
۔

(جاری ہے)

کیونکہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عوام بیزار ہو چکے ہیں کیونکہ
قوم کو ملنے والی روزمرہ کی سہولیات جن میں بجلی صحت تعلیم اور روزگار کا
فقدان ہے جس کے لیے اب انشاء اللہ موجودہ حکومت کے خلاف لیڈر نہیں عوام
اپنا احتجاج کرینگے۔کل کے جلسہ میں جس طرح ہمارے علاقے سے میری قیادت میں
تمام لوگ ایک کاروان کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے ہیں وہی مسلم لیگ ن سے ان
کی اچھی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ ہم عوام کی خدمت کو ترجیحی
دیتے ہیں۔



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More