The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان علمائ کونسل سٹی سرگودھا کی تنظیم نو کا عمل مکمل

14

اتوار اکتوبر
15:55

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : پاکستان علمائ کونسل سٹی سرگودھا کی تنظیم ِنو کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان علمائ کونسل کا اہم اجلاس ضلعی صدر مولانا قاری عقیل الرحمان زبیری کی زیر ِصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی سرپرست ِاعلی مولانا عبدالرئوف ڈوگر، محبت علی قاسمی سمیت دیگرعہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متفقہ مشاورت کے بعد ملک ضیائ الحق کو پاکستان علمائ کونسل سٹی سرگودھا کا صدر منتخب کر لیا گیا۔اسی طرح مولانا مظہر سمیع بٹ کوسرپرست ،ڈاکٹر ریاض اور چوہدری اختر میکن نائب صدور، شفیق الرحمان جنرل سیکرٹری ، مولانا عمر فاروق اور ظفر احمد جائنٹ سیکرٹریز ،بلال رزاق سیکرٹری اطلاعات اور مولانا قاری عبید اللہ کو فنانس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر ملک ضیائ الحق نے شرکائ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیادت نے جو ذمہ داری عائد کی ہے وہ اسے احسن طریقے سے انجام دینگے ،یہ تنظیم علمائ کی نمائندہ جماعت ہے جسے مزید فعال کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More