The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان تحریک انصاف کے نا اہل اور نالائق حکمران ٹولہ نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا ہے، چیئرمین برابری پارٹی پاکستان

16

منگل ستمبر
19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نا اہل اور نالائق حکمران ٹولہ نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا ہے ان لوگوں کی وجہ سے آج طبقاتی نظام میں 99فی صد پس کر رہ گئے ہیں،مہنگائی، غربت، بے روزگاری، عزتوں کا غیر محفوظ ہونا، جان و مال کا عدم تحفظ عمران حکومت کے نمایاں کارناموں میں شامل ہے، حکمرانوں کی ابھی توجہ توجہ اپنے مرضی کے افسران لگانے پر ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں اپنی گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ برابری پارٹی پاکستان پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بنائی 12 رکنی کمیٹی مسترد کرتی ہے،اس کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی نہ ہونے سے یہ متنازعہ رخ اختیار کرچکی ہے اس کمیٹی کو بنانے کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کی آواز کو دبانا مقصود ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More