The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان تحریک انصاف عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے انشاء اللہ ہر صورت میں پورے کریگی ،شیر زمان موسیٰ خیل … عوام کو تعلیم ،صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں … مزید

11

عوام کو تعلیم ،صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف مشرقی ریجن

منگل ستمبر
15:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف مشرقی ریجن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیر زمان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے انشاء اللہ ہر صورت میں پورے کریگی ،عوام کو تعلیم ،صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے ۔یہ بات انہوں نے ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوںکی غلط پالیسیوں کی بدولت بلوچستان کے عوام گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں تعلیم ،صحت ،پینے کا صاف پانی اوردیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں پی ٹی آئی کی وفاقی اور صوبے میں اتحادی حکومت کے ساتھ ملکر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری کو جب محکمہ صحت کا قلمدان سونپا گیا تو انہوں نے محکمے میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہسپتالوں میں جدید مشینری، ادویات کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کو یقینی بنایا گیا جس سے صوبے کے عوام بھر پور استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کومیر نصیب اللہ مری عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں انہوں نے مختلف عرصے میں کوہلو میں جتنے ترقیاتی کام کرائے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دوبارہ میر نصیب اللہ مری کو وزارت کا قلمدان سونپیں تاکہ وہ عوام کی مزید خدمت کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More