The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان بلخصوص سندھ کی کسی خاتون کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کرنے والوں کو نہیں چھوڑے گے،سیدہ شہلا رضا … سندھ حکومت نے مظلوم خواتین کی دادرسی یقینی بنانے اور ان کو بھرپور … مزید

9

سندھ حکومت نے مظلوم خواتین کی دادرسی یقینی بنانے اور ان کو بھرپور قانونی معاونت اور مد فراہم کرنے کے لیے صوبے کے متعدد اضلاع میں ویمن کمپلینٹ سینٹرز قائم کئے ہیں، ویمن کمپلینٹ سینٹرز میں موجود عملہ شب و روز ان کی معاونت اور ہر ممکن مدد میں مصروف عمل ہے،صوبائی وزیر ترقی نسواں

بدھ ستمبر
20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان بلخصوص سندھ کی کسی خاتون کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کرنے والوں کو نہیں چھوڑے گے۔ سندھ حکومت نے مظلوم خواتین کی دادرسی یقینی بنانے اور ان کو بھرپور قانونی معاونت اور مد فراہم کرنے کے لیے صوبے کے متعدد اضلاع میں ویمن کمپلینٹ سینٹرز قائم کئے ہیں جن کی تعداد بڑھائی جاری ہے۔ ویمن کمپلینٹ سینٹرز میں موجود عملہ شب و روز ان کی معاونت اور ہر ممکن مدد میں مصروف عمل ہے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد میں موجود ویمن ڈائریکٹوریٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ لیتے ہوئے کہی۔ سیدہ شہلا رضا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کے ساتھ ہونے والی ہر زیادتی کی پر زور مزمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محکمہ ترقی نسواں کی ہر ممکن کوشش ہے کہ متاثرہ خواتین کو تحفظ اور قانونی معاونت فراہم کی جائے اس سلسلے میں منسٹر آفس میں سیل قائم ہے جہاں خواتین اپنی شکایات درج کرواسکتی ہیں۔

بریفننگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر جیکب آباد خالدہ سومرو نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران ڈائرکٹوریٹ ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ جیکب آباد میں خواتین نے مختلف نوعیت کے 300 کیسز رجسٹر کروائے جن میں کاروکاری،اغواء،ہراساں کرنے،تیزاب پھینکنے، تشدد، کم عمری کی شادی، بچوں کی حوالگی سمیت دیگر کیسز شامل ہیں۔ ان تمام کیسز میں متاثرہ خواتین کو ہر ممکن تعاون و قانونی معاونت فراہم کرکے انصاف دلایا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ جیک آباد میں محکمہ ترقی نسواں کے تحت موجود سیف ہاؤس میں متاثرہ خواتین اور بچوں کے لیے عارضی رہائش کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ خواتین کو معاشرے میں بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لیے ویمن ڈائرکٹوریٹ نے عالمی یوم خواتین پر تقریب کا اہتمام کیا تاکہ عوام میں خواتین کے حقوق اور اس سے متعلق موجود قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاسکے۔ اس کے علاوہ ایس آر ایس او کے ساتھ مل کر کمیونٹی کی بہتری کے لیے مختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٹریننگ ورکشاپ ، اسپورٹس ڈے ، کلچرل ڈے اور خواتین کے مسائل جانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جیک آباد کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا گیا اور موقع پر ڈپٹی کمشنر جیک آباد نے خواتین کی شکایات کے ازالے کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔ وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے ڈائریکٹوریٹ ویمن ڈویلپمنٹ جیکب آباد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More