The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے کافی گنجائش موجود ہے،کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ

11

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے کافی گنجائش موجود ہے، کینیڈا پاکستان کیلئے اہم ملک ہے، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اپنے اپنے ملک کے مشہور لیڈرز ہیں اور دونوں کے درمیان حالیہ مہینوں میں ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو زیادہ احترام مل رہا ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں حالیہ تمام خطوں کی یکساں حمایت کے ذریعے زیادہ ووٹوں سے دوبارہ پاکستان کا انتخاب ترقی پسند قومی اور عالمی انسانی حقوق کے لئے پاکستان کے عزم پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان انتخابات سے پاکستان کے کشمیر کے بارے موقف کو تقویت ملی ہے، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی عالمی تشویش کا ایشو ہے اور پاکستان کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان 147ویں سے 108 نمبر پر آ گیا ہے جو پاکستان میں سازگار کاروباری ماحول کی بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین بزنس مینوں خصوصاً پاکستانی تاجروں اور بزنس مینوں کو زیادہ سہولیات دینے کا مشن تیار ہے تاکہ وہ انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ، ہا?سنگ، تیل اور گیس، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں کاروباری تعاون کو وسعت دے سکیں۔ پاکستانی طلبہ کو کینیڈین ویزہ اپلائی کرنے میں مشکلات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیڈین اتھارٹیز کے ساتھ معاملے کو اٹھایا گیا ہے اور انہوں نے پاکستان کینیڈا پارلیمنٹری گروپ جیسے فورم کو بریفنگ دی ہے اور کینیڈا کے ویزا پروسیسنگ سنٹر کو ابوظہبی سے پاکستان منتقل کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More